ای پی ایف کی شرح میں کٹوتی کا فیصلہ واپس، 8.8 فیصد کا تعین

نئی دہلی ، 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہر گوشے سے تنقید کے پیش نظر حکومت نے آج پراویڈنٹ فنڈ ڈپازٹس پر شرح سود کو 2015-16ء کیلئے گھٹا کر 8.7 فیصد کردینے کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور اسے 8.8 فیصد طے کرنے سے اتفاق بھی کیا۔ یہ مارچ سے ای پی ایف کی بابت تیسرے فیصلے کی واپسی ہے۔ وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ نے میڈیا کو بتایا: ’’میں خوش ہوں کہ ہمارے وزیر فینانس نے ای پی ایف ورکرز کو 2015-16ء کیلئے 8.8 فیصد سود دینے سے اتفاق کیا ہے۔ ہم 8.8 فیصد شرح سود کا اعلامیہ فوری جاری کریں گے۔‘‘
سابق سربراہ فضائیہ تیاگی کو سمن
نئی دہلی ، 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سابق آئی اے ایف چیف ایس پی تیاگی کو 3600 کروڑ روپئے کے وی وی آئی پی چاپرز معاملے میں اپنی انکوائری کے سلسلے میں سمن جاری کیا۔