ایگزٹ پول کے آج نتائج الیکشن کمیشن کی وضاحت

نئی دہلی ۔11مئی ( سیاست ڈاٹ کام )الیکشن کمیشن نے آج کہا کہ ایگزٹ پول کے نتائج 12مئی کو 6.30بجے شام کے بعد ہی جاری کئے جاسکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کا نواں مرحلہ کل 6بجے ختم ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے آج ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کسی طرح کے شبہات دور کرنے کے مقصد سے یہ وضاحت کی جارہی ہے کہ عوامی نمائندگان ایکٹ کے مطابق12مئی کو 6.30بجے شام کے بعد ہی ایگزٹ پول جاری کئے جاسکتے ہیں ۔