ایک مسجد میں داخل ہونے ہی والی تھی ‘ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم

بال بال بچ گئے نمازکے لئے پہنچے کرکٹر ‘خون خرابہ دیکھا تو لوٹ گئے

نیوزی لینڈی میں ہوئے حملے میں بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی ۔ جس وقت حملہ آورالنور مسجد کے اندر گولی باری کررہاتھا‘ ٹیم کے ممبرس او رکوچ وہاں نماز ادا کرنے کے لئے داخل ہونے ہی والے تھے۔

مسجد کے پا س پہنچنے اور کھلاڑیوں نے اندر سے گولی باری کی آوازیں سنیں ۔زخمی لوگوں کو باہر نکلتے دیکھا تو لوٹ ائے۔

بنگلہ دیش کے سابق کپتان مسعود نے بتایا کہ ہوٹل میں دو کھلاڑی ہی تھی باقی سبھی مسجد جارہے تھے ۔

ہم مسجد سے پچاس گز کی دوری پر تھے ‘ تبھی بس کے اندرسے دیکھا کہ مسجد میں سے زخمی حالت میں لوگ نکل رہے ہیں۔ ہفتہ کے روز نیوزی لینڈکے ساتھ ہونے والا تیسرے ٹسٹ میاچ بھی منسوخ کردیاگیا۔

Leave a Comment