شمس آباد /26 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد آر جی آئی پولیس نے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے پیٹ سے 350 گرام سونے کے کیپسول برآمد کرلئے ۔ تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم نامی مسافر کولالمپور سے 24 ڈسمبر کو حیدرآباد پہونچا۔ یہ ملیشیائی طیارہ میں سفر کر رہا تھا ۔ شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ایمیگریشن عہدیداروں نے اسکیننگ کے دوران اس کے پیٹھ میں مشتبہ شئے کی نشاندہی کی بعد ازاں اس شخص کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ جہاں آپریشن کے بعد اس کے پیٹھ سے 350 گرام کے سونے کے کیپسول کو برآمد کرلیا گیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔