ایک شخص کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /26 جولائی ( سیاست نیوز ) کنچن باغ علاقہ میں ایک شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ اسماعیل بیگ جو پیشہ سے ویلڈر تھا حافظ بابا نگر میں رہتا تھا ۔ پولیس کے مطابق اسماعیل بیگ ذہنی معذور تھا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ ذہنی تناؤ کے عالم میں اس شخص نے انتہائی اقدام کرلیا ہوگا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔