حیدرآباد ۔ 2 مئی (سیاست نیوز) میرپیٹ کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں موت کے بعد پولیس نے اس کی بیوی کو شک کے دائرہ میں لے لیا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ 37 سالہ سریش کی مشتبہ موت میں اس کی بیوی کے رول پر پولیس کو شبہ ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس میرپیٹ اس نتیجہ پر پہنچی ہے۔ سب انسپکٹر پولیس میرپیٹ مسٹر وینکٹیا نے بتایا کہ سریش جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور بڑنگ پیٹ میں رہتا تھا، سال 2004ء میں اس کی شادی ہوئی تھی۔ تاہم گذشتہ کچھ عرصہ سے میاں بیوی کے درمیان نااتفاقی چل رہی تھی۔ سب انسپکٹر پولیس نے بتایا کہ موت کی اطلاع اور مقام واردات کا پنچنامہ اور ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس کو ہریش کی بیوی پر شبہ ہے۔ تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی پولیس تحقیقات میں پیشرفت کرے گی۔