ایک شخص کا قتل نعش تالاب میں پھینک دی گئی

حیدرآباد ۔ 12 جنوری (سیاست نیوز) نریڈمیڈ کے علاقہ میں ایک شخص کا قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو تالاب میں پھینک دیا گیا۔ انسپکٹر نریڈمیڈ مسٹر چندرا بابو کے مطابق 35 سالہ مہیش جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا، وڈربستی اڈہ گٹہ علاقہ میں رہتا تھا، گذشتہ روز وہ اپنے مکان نہیں لوٹا آج چند افراد نے پولیس کو اطلاع دی کہ اموگوڑہ تالاب میں ایک اجنبی شخص کی نعش دکھائی دے رہی ہے۔ پولیس نے تالاب پہنچ کر نعش کو دستیاب کیا اور اس کی نشاندہی کرلی۔ مہیش کو زدوکوب کرنے کے بعد اس کے سر پر وزنی پتھر ڈال کر اس کا قتل کردیا گیا اور نعش کو تالاب میں پھینک دیا گیا۔ پولیس نریڈمیڈ مصروف تحقیقات ہے۔