شمس آباد۔/28اکٹوبر، ( سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع کاچارم سے ایک شخص اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ لاپتہ ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب اے اشوک 35سالہ ساکن کاچارم اپنے بیٹے آٹھ سالہ ہری پرساد اور سات سالہ چندنا کے ساتھ بائیک پر اس کے رشتہ دار کے پاس تکوگوڑہ جانے کیلئے 27اکٹوبر کو روانہ ہوا اور وہاں نہیں پہنچا جس کے بعد اس کے رشتہ داروں نے تما م مقامات پر تلاش کرنے کے بعد اس کا کوئی پتہ نہیں چلا جس کے بعد شمس آباد پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔ محمد خلیل پاشاہ سب انسپکٹر نے مقدمہ درج کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی کو بھی ان کا پتہ چلے تو فون نمبر 9490617452 پر اطلاع کریں۔