یہ بات صحیح ہے کہ سیب کی تمام اقسام انسانی جسم کیلئے مفید و موثر ہیں۔ ہم اپنی صحت بنانے کے لئے مختلف گولیاں، انجکشن اور دوائیں استعمال کرتے ہیں لیکن اگر روزانہ ایک سیب کھالیں تو ہمیں بہت سے امراض سے یقیناً نجات مل جائے، اور ہمارا جسم تندرست و توانا ہوجائے کیونکہ سیب چاہے میٹھا ہو یا کھٹا اس میں جسم کو توانائی فراہم کرنے والے تمام اجزاء موجود ہوتے ہیں۔
کمزوری اور دبلے پن کا علاج: ایک عدد میٹھا سیب باریک کاٹ کر قاشیں بنالیں اور کسی چھلنی یا ململ کے کپڑے سے ڈھک کر کھلے آسمان کے نیچے رکھ دیں۔ صبح دودھ کے ساتھ اسی سیب کا ناشتہ کرلیں۔ ایک ماہ میں آپ کو خود اس کا اثر معلوم ہوجائے گا۔
جِلد کیلئے : سیب کو کچل کر براہِ راست چہرے پر لگانے سے چہرے کی جِلد ترو تازہ و شاداب اور شگفتہ ہوجاتی ہے۔
قبض کشا : کیونکہ سیب میں ریشے خاصی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو قبض کی شکایت کو دور کرنے میں معاون ہوتے ہیں۔