ایک سو پچاس مسلم مجاہدین کی کہانیوں اور کمیاب تصاویر پر مشتمل فری موبائیل ایب

نئی دہلی: مسلم مجاہدین آزادی کے متعلق عوام کو معلومات فراہم کرنے کے مقصد سے ایک سافٹ ویر انجینئر سیدخالد سیف نے ’’ مسلم فریڈ م فائٹر‘‘ نامی ایک موبائیل فون ایب تیار کیاہے۔

مذکورہ ایب جدید طریقہ کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیاگیا ہے جس میں ایک سو پچاس مجاہدین آزادی کمیاب تصاویروں شامل اور ان کی کہانیاں اور کوئز بھی شامل کی گئی ہیں۔

ایک موبائیل فون گیم کی طرح اس ایک کو تیار کیاگیا ہے جو نہ صرف معلومات حاصل کرنے میں موثر ہے بلکہ دلچسپ بھی ہے جس میں155لیول شامل کئے گئے ہیں ۔

ایک بار جب صارفین کی جانب سے تمام لیول مکمل کرلئے جائیں گے تو انہیں ستائش سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا جائے گا۔بیس سال کی مسلسل تحقیقات کے بعد لکھی گئی سید نصیر احمد کی کتاب ’’ دی امورٹل‘‘ سے ویب سائیڈ کا مواد حاصل کیا گیا ہے۔

مذکورہ ایپ 15اگست 2016کو لانچ کیا گیا جس پر موثر ردعمل ملا رہا ہے اوربہت ہی کم وقفے میں 5ہزار ڈاؤن لوٹس کئے گئے ہیں۔

The application can be downloaded from google play store or by clicking here.
بشکریہ ایم ایم