ظہیر آباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست حیدرآباد 4 جنوری کو ظہیر آباد کا دورہ کرتے ہوئے جدید عیدگاہ میدان میں 10.30 بجے صبح منعقد شدنی غریب لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ جس کا اہتمام میدک ڈسٹرکٹ مائینارٹیز ویلفیر اسوسی ایشن ظہیر آباد نے کیا ہے ۔ ایڈیٹر موصوف حیدرآباد سے سیدھے مقام تقریب پہنچنے سے قبل انسپکشن بنگلہ ظہیر آباد میں کچھ دیر کے لیے توقف کریں گے ۔ جہاں ان کا الحاج سید شاہ عزیز الدین قادری عم سجادہ نشین درگاہ حضرت سید شاہ عبدالعزیز قادری بغدادیؒ استقبال کریں گے ۔ بعد ازاں وہ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کے لیے جدید عیدگاہ میدان پہنچیں گے ۔ اس موقع پر استقبالیہ کمیٹی ان کا پرتپاک خیر مقدم کرے گی ۔۔