اوٹکور 30 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب سید وقار الدین ایڈیٹر روزنامہ رہنمائے دکن و چیر مین انڈو عرب لیگ کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیہ اجتماع کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر جناب کاظم حسین جناب محمد منظور احمد ، جناب زاکر حسین جناب اسحق جناب اشفاق مڑکی صدر ایم آر یو ٹی ایف یونٹ نے سید وقار الدین ایڈیٹر کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اللہ سے دعا کی کہ موصوف کو جلد صحت عطا فرمائے۔