ایڈیشنل اے ای محکمہ برقی رشوت کے الزام میں گرفتار

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹر جنرل محکمہ انسداد رشوت ستانی ، ٹی ایس ، حیدرآباد کے بموجب اے سی بی عہدیداروں نے یکم جولائی کو دوپہر 12 بجکر 50 منٹ پر سری وی اشوک کمار ، ایڈیشنل اسسٹنٹ انجینئر ، الیکٹرسٹی ڈپارٹمنٹ دفتر اے ای ( آپریشنس ) ( ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل ) ، ونستھلی پورم سب اسٹیشن ، ضلع رنگاریڈی کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب وہ ورک آرڈر کی فائیل کو آگے بڑھانے شکایت کنندہ سے 20 ہزار روپئے رشوت قبول کررہے تھے ۔ رشتوں کی رقم بازیاب کرلی گئی اور مذکورہ عہدیدار کو اے سی بی عدالت ، حیدرآباد میں پیش کیا جارہا ہے ۔۔

سینئیر اسسٹنٹ رشوت قبول کرنے پر گرفتار
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : محکمہ انسداد رشوت ستانی کے ڈائرکٹر جنرل کے بموجب سری سی ایچ سنیل کمار ، سینئیر اسسٹنٹ ، کلکٹوریٹ ورنگل کو یکم جولائی کو دوپہر 1 بجکر 40 منٹ پر کلکٹوریٹ میں اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جب وہ شکایت کنندہ کو معاوضہ دلانے کے لیے دس ہزار روپئے طلب اور قبول کررہے تھے ۔ راشی عہدیدار کو معزز ایڈیشنل اسپیشل جج برائے ایس پی ای اور اے سی بی کیسیس حیدرآباد کے روبرو پیش کیا جائے گا ۔۔