ایچوڑہ میں جماعت اسلامی کا عید ملاپ پروگرام

ایچوڑہ ۔ 31 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شیخ شمس الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ایچوڑہ کے بموجب یکم اگسٹ کو دوپہر 2.30 بجے وٹھل ریڈی گارڈن میں ’’ جلسہ عیدملاپ ‘‘ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس پروگرام کی صدارت محمد اسحاق ناظم ضلع کرینگے ۔ تلگو مقرر محمد صادق کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایم پی جی ناگیش ، ایم ایل اے راٹھور ، باپو راو شرکت کرینگے انہوں نے تمام لوگوں سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔

Leave a Comment