ایچوڑہ۔ یکم مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی بوتھ میں ساتویں مرحلہ کے انتخابات پرامن طور پر اختتام کو پہنچے۔ الیکشن ریٹرننگ آفیسر ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے کہا کہ بوتھ حلقہ اسمبلی میں 30.60 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ ووٹرس میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ صبح کی اولین ساعتوں سے ہی لوگ ووٹ کا استعمال کرنے لگے۔ اس موقع پر ایچوڑہ منڈل کے کئی ووٹرس نے شکایت کی کہ ایک مخصوص طبقہ کے ووٹر لسٹ میں نام نہ ہونے کی وجہ سے کئی نوجوان و بزرگ غصہ کی حالت میں اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے۔ اس موقع پر پولیس نے انتظامات کی تکمیل کے لئے زبردست بندوبست کیا تھا۔