ایپل کرمبل

اجزاء :سیب : 5 عدد ،مکھن : 4 اونس ،دارچینی : ایک ٹکڑا ،پسا ہوا گڑ آدھی پیالی ،میدہ ڈیڑھ پیالی ،چینی : دیڑھ پیالی
ترکیب :سب سے پہلے سیب کے چھلکے اُتار کر قتلے کاٹ لیں ، اب کسی پیالے میں مکھن ، پسا گڑ، چینی اور میدہ ڈال کر مکس کرلیں۔ یہاں تک کہ ڈبل روٹی چورے کی طرح ہوجائے۔ اگر نرم ہونے لگے تو تھوڑا اور میدہ شامل کرکے رکھ دیں ۔ اب ایک ساس پین میں سیب ، دو کھانے کے چمچے گڑ، چینی اور ایک کھانے کا چمچہ چینی ڈال کر ہلاکی آنچ پر پکائیں ، جب سب گل جائے تو آنچ تیز کرکے پانی خشک کرلیں۔ اب بینکنگ ڈش میں نکال کر چمچے کی مدد سے ہموار کرلیں۔ اب ڈش میں سیب کے اوپر میدے کی تہہ لگاکر پہلے سے گرم اون میں 180c پر 20 تا 25 منٹ تک بیک کریں۔ سنہرا رنگ ہو جانے پر اون سے نکال کر گرم گرم پیش کریں۔ مزیدار ایپل کرمبل تیار ہے۔