’’ایونجرز اِنڈ گیم‘‘ کے 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ ٹکٹ فروخت

اگر آپ کو لگتا ہے کہ ہالی ووڈ فلم ’’ایوینجرس اِنڈ گیم‘‘ سب سے زیادہ کمائی نارتھ امریکہ، چین اور یوکے میں ہی کرے گی تو آپ غلط فہمی میں ہیں ایسا لگتا ہیکہ مارویل سینماٹک کی ہندوستان میں بھی کافی فائین فالوئنگ ہے۔ تبھی تو فلم کی بکنگ اوپن ہوتے ہی 24 گھنٹوں کے اندر 10 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوگئے۔ فلم سینما گھروں میں 26 اپریل کو ریلیز ہوئی ایک آن لائن ٹکٹنگ پورٹل کے مطابق جیسے ہی پورٹل نے ٹکٹ بکنگ آڈینس کے لئے اوپن کی 18 ٹکٹ فی سکنڈ کے حساب سے فروخت ہوگئے۔ پورٹل کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے بتایا کہ ایوینجرز کی بکنگ تیزی سے جاری ہے۔ مانا جارہا ہے کہ اس سے قبل اس طرح 24 گھنٹوں کے اندر کسی ہالی ووڈ فلم کے ٹکٹ اتنی تعداد میں فروخت نہیں ہوتے ہیں۔ بتاتے چلیں کہ ’’ایونجرز دا انفنٹی وار‘‘ نے انڈین باکس آفس پر 227 کروڑ روپیوں کا کلکشن کیا تھا ۔ یہی نہیں فلم نے ملک میں پہلے دن ریکارڈ 31.30 کروڑ کی کمائی کی تھی۔ ہندوستان میں اوپننگ ڈے پر اتنی کمائی کرنے والی یہ اکلوتی ہالی ووڈ فلم ہے۔

Leave a Comment