ایودھیا مسئلہ پر شیوسینا پر نوٹنکی کرنے کا کانگریس کا الزام

ممبئی ۔ 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)مہاراشٹرا کی کانگریس نے آج شیوسینا کی نوٹنکی کو مسترد کردیا جو شیوسینا کے صدر ادھوٹھاکرے نے ایودھیا کے دورہ کا اپنے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ وہ دسہرہ کے بعد اس مسئلہ سے اپنی پارٹی کی وابستگی ظاہر کرنے کیلئے ایودھیا کا دورہ کرنے والے ہیں۔ کانگریس کے سینئر قائد رادھا کرشنا وکھے پاٹل نے مخلوط مرکزی اور مہاراشٹرا کی حکومت کے رام مندر مسئلہ پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔ سینا کا اعلان جنم بھومی ٹرسٹ کے صدر جے شرنجی مہاراج کی ٹھاکرے سے سینا بھون میں ملاقات کے بعد منظرعام پر آیا۔