ایودھیا تنازعہ ایک سیاسی مسئلہ : سدرشن راؤ

نئی دہلی ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : رام جنم بھومی بابری مسجد تنازعہ کو ایک سیاسی مسئلہ قرار دیتے ہوئے آئی سی ایچ آر کے سربراہ پروفیسر وائی سدرشن راؤ نے کہا کہ مسجد سے وابستہ افراد کو راضی کرانا آسان ہے اور رام مندر کے حق میں ثبوت سے متعلق مذہب کا حوالہ دینا بھی آسان ہے مگر اصل مسئلہ بائیں بازو کے تاریخ دانوں سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا کی گلیوں سے گذریں تو آپ کو رامائن کے وقتوں میں رہنے کا احساس ہوگا لیکن سیاسی قائدین اس کے برعکس اپنا موقف رکھتے ہیں ۔۔