ایوانووچ کوبیوٹی آئیڈل آف دی ایرایوارڈ

بلغراد۔27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) سربیا کی سابق عالمی نمبرایک ٹینس اسٹار اینا ایوانووچ کو اسپا گالا ایوارڈ زتقریب کے دوران بیوٹی آئیڈل آف دی ایئر 2017  قرا ر دے دیاگیا۔ انہیں یہ اعزاز متاثر کن شخصیت اور کھیل میں اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں دیاگیا ہے۔ سابق جرمن پیراک فرانزسکا فان المسک کو اپنے ملک میں بچوں کیلئے سماجی کام کرنے پر خصوصی انعام سے نوازا گیا۔ مقامی ہوٹل میں ہوئی  تقریب میں اینا ایوانووچ نے شرکاء سے خطاب کے دوران ایوارڈ ملنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذمہ د اری مزید بڑھ گئی ہے۔2008 فرنچ اوپن چمپئن نے اس موقع پر خوشی کا بھی اظہار کیا۔