ایوارڈس کیلئے اسپورٹس پرسنس سے درخواستیں مطلوب

حیدرآباد ۔ 25 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت ہند نے مختلف ایوارڈس جیسے ارجن ایوارڈ ، ڈرونا چاریہ ایوارڈ ، دھیان چند ایوارڈ وغیرہ کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ کے اسپورٹس پرسنس سے درخواستیں طلب کی ہیں ۔ اسپورٹس اتھاریٹی آف تلنگانہ اسٹیٹ کے ڈپٹی ڈائرکٹر (اے اینڈ ایس ایس) کی آج جاری کردہ اطلاع کے بموجب اتھاریٹی کو اہل اسپورٹس شخصیتوں سے نامزدگیاں مطلوب ہیں ۔ اس ضمن میں درخواستیں اتھاریٹی کے دفتر واقع ایل بی اسٹیڈیم سے اوقات کار کے دوران لئے جاسکتے ہیں جو 13 اپریل تک داخل کردینی ہوں گی ۔