این ڈی اے میں نتیش اور لالو سے بہتر چہرے

نئی دہلی ۔21جون ( سیاست ڈاٹ کام ) اسمبلی انتخابات سے قبل چیف منسٹر کے امیدوار کا اعلان نہ کئے جانے پر آر جے ڈی اور جے ڈی ( یو) کی تنقیدوں کے درمیان ایل جے پی نے کہا ہے کہ این ڈی اے کے پاس نتیش کمار اور لالو پرساد سے کہیں زیادہ بہتر اور باصلاحیت ’’ انتخابی چہرے‘‘ موجود ہیں ۔ ایل جے پی کے نائب صدر رامچندرا پاسوان نے کہا کہ بہار کے عوام نے این ڈی اے اتحاد کو اقتدار پر لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چنانچہ چیف منسٹر کے عہدہ کیلئے امیدوار کا پیشگی اعلان زیادہ اہمیت نہیں رکھتا ۔ انہوں نے کہا ہ ’’ ہمارے اتحاد میں کئی چہرے ہیں جو نتیش کمار اور لالو یادو سے کہیں زیادہ باصلاحیت ہیں ۔ بی جے پی اس اتحاد کی سب سے بڑی ساجھیدار ہے اور وہ ہی فیصلہ کرے گی ۔ یہ کہنا درست نہیں ہے کہ نتیش کا مقابلہ کرنے ہمارے پاس کوئیچہرہ نہیں ہے ‘‘ ۔