چینائی ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کسانوں کے مسائل پر مرکز کے خلاف تنقیدوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے این ڈی اے کی حلیف جماعت پی ایم کے نے آج دریافت کیا کہ یہ کسان دوست حکومت کیسے ہوسکتی جب زرعی قرضوں کا شرح سود فصل کی قیمت خرید سے کہیں زیادہ ہو۔ پارٹی کے بانی صدر ایس راماداس نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت نے فصل کی قیمت خرید میں صرف 3 فیصد اضافہ کیا گیا ہے لیکن زرعی قرضہ کی شرح سود کو 11 فیصد کردیا گیا ہے۔ ان حالات میں اسے کسان دوست حکومت نہیں کہا جاسکتا۔ دہلی میں کل راجستھان کے ایک کسان کی خودکشی پر فکروتردد کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحفظ زراعت کیلئے وزیراعظم کو فراخدلانہ اقدامات کرنی چاہئے۔
خود کشی کرنے والے کسان کی
آخری رسومات ادا کردی گئیں
دوسہ ( راجستھان ) ۔ 23 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دہلی میں عام آدمی پارٹی کی ریالی میں خود کشی کرنے والے ایک کسان گجیندر سنگھ کی آخری رسومات آج ان کے آبائی گاؤں میں ادا کردی گئی ۔ اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد بشمول سیاست داں موجود تھے ۔ قبل ازیں ارتھی کا جلوس شمشان گھاٹ تک نکالا گیا ۔ جہاں پر آنجہانی کے 12 سالہ فرزند بیٹو نے چتا کو آگ دکھائی ۔