این ڈی اے حلیف منتشر: بی جے پی

نئی دہلی ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حلقہ اسمبلی سری رنگم کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے پیش نظر بی جے پی تاملناڈو اسٹیٹ صدر شریمتی ٹی سندر راجن نے آج کہا کہ انتخابی مقابلے کے لیے این ڈی اے کی حلیف جماعتیں ایک ہی چھترچھایہ میں متحد ہونے سے قاصر تھیں ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حلیف جماعتوں میں بعض مسائل کی وجہ سے وہ متحدہ طور پر انتخابی مہم نہیں چلاسکے ۔