میدک /7 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) این ڈی ایل ایل میدک میں برسر خدمت ملازمین اور ورکرس کو انتظامیہ این ڈی ایس ایل کی جانب سے دو ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں ۔ علاوہ ازیں گذشتہ 6 ماہ سے تنخواہوں سے پراویڈینٹ فنڈ کی قسط اس فنڈ کو پی ایف اکاونٹس میں جمع بھی نہیں کیا جارہا ہے ۔ ملازمین انتظامے ہکی غیر کارکردگی سے سخت پریشان ہے ۔ دسہرہ تہوار قریب ہے بونس کا بھی پتہ نہیں ۔ ملازمین کے پاس اپنے نونہالوں کی اسکول فیس بھی ادا کرنے کیلئے روپیہ نہیں ۔ علاج معالجہ کیلئے ڈاکٹر سے رجوع ہونا تو دور کی بات ہے لیکن اپنی کیفیت بتاکر کسی میڈیکل ہال سے دو وقت کے Tablet بھی خریدنے سے قاصر ہے ۔ انتظامیہ کی لاپرواہی اس طرح گذشتہ رمضان المبارک کے موقع پر بھی برتی گئی ۔ اس طرح منیجیمنٹ کی تساہلی سے نہ تو مسلم ورکر اپنی عیدالفطر صحیح ڈھنگ سے منا سکا اورہندو طبقہ کے ورکرس بھی دسہرہ کی خوشیاں بھی حاصل نہیں کرسکتے کے پوزیشن میں ہیں ۔ ملازمین کو دال چاول اور دیگر اشیائے خریدنا بھی مشکل ہوگیا ہے ۔ برہم ملازمین گذشتہ دو دن سے جنرل منیجر کے دفتر پر دھرنا منظم کرتے ہوئے اپنے مطالبات کی یکسوئی کیلئے نشست کئے ہوئے ہیں ۔ آج برہم ملازمین نے جنرل منیجر فیاکٹری کو ان کے چیمبر میں جانے سے روکتے ہوئے فیاکٹری کے باہر کردئے ۔ احتجاجی ورکرس نے فیاکٹری سے ملاسیس بودھن ڈسٹلری یونٹ منتقل کئے جانے کے ٹرکس کو بھی فیاکٹری کے اندر روک دئے ۔ جنرل منیجر فیاکٹری احتجاجی ورکرس کو کوئی تیقن دئے بغیر اپنی رہائش گاہ پر سکون کی سانس لے رہے ہیں ۔ جبکہ احتجاجی ورکرس سخت دھوپ میں تمازت کی پرواہ کئے بغیر جی ایم کے دفتر پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ جناب مختار احمد خان جنرل سکریٹری تلنگانہ مزدور سنگھ کی قیادت میں جاری اس احتجاج میں ورکنگ پریسیڈنٹ ورکرس مسٹر ایم پربھاکر ، باپو ریڈی ، محمد سعید الدین کے علاوہ کئی ملازمین شامل ہیں ۔ مسٹر مختار نے احتجاج پر نمائندہ سیاست میدک مسٹر محمد فاروق حسین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ سے تنخواہیں اور انہیں کی جارہی ہیں ۔ پی ایف رقم تنخواہوں سے منہا کی جارہی ہے ۔ لیکن پی ایف میں جمع نہیں کیا جارہا ہے ۔ جس کے باعث پی ایف رقم سے ملازمین اپنے اخراجات کیلئے قرض بھی حاصل نہیں کرپارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بودھن اور میدک این ڈی ایس ایل ایک ہی منیجمنٹ کے تحت چلائے جارہے ہیں ۔ لیکن بودھن میں تنخواہیں ادا کی جارہی ہے ۔ محض جنرل منیجر کی بدمعاشی کی وجہ میدک یونٹ میں دو ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے ریاستی نائب وزیر اعلی جناب محمود علی سے فوری اس مسئلہ کی یکسوئی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔