این ای ای ٹی کے اُردو میں انعقاد کے متعلق سنوائی کو سپریم کورٹ نے کیامسترد

نئی دہلی:سپریم کور ٹ نے جمعرات کے روزاسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن ( ایس ائی او) کی درخواست پر سنوائی کو مسترد کردیاجس میں نیشنل انٹرنس اور اہلیت ٹسٹ( این ای ای ٹی) کا اُردو میں انعقاد عمل میں لانے کی بات کہی گئی تھی۔

ایس ائی او کے وکیل رویندر ایس گرایا نے اے این ائی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’

اُردو کو لسانی اور میڈیم کے طور پر شامل کیا جاناچاہئے‘‘۔

سرکاری اعلان کے مطابق این ای ای ٹی دس زبانوں میں منعقدہ کیاجارہا ہے ۔ ہندی ‘ انگریزی ‘ آسامی‘ بنگالی‘ گجراتی ‘ مراٹھی‘ ٹامل‘تلگو‘ اڑیہ اور کنڈا ۔