این ایس جی میں شمولیت کی کوشش غیر ضروری ‘ کرت

علاوہ ازیں مسٹر کرت نے نیوکلئیر سپلائرس گروپ میں شمولیت کی ہندوستان کی کوشش پر بھی تنقید کی اور کہا کہ یہ سب کچھ غیر ضروری ہے اور یہ ہماری بڑی سفارتی ناکامی ہے ۔ پرکاش کرت نے کہا کہ مودی حکومت نے اس گروپ میں شمولیت کی زبردست کوششیںکیں ۔ وزیر اعظم نے دنیا بھر کا دورہ کرکے مختلف قائدین سے ملاقات کی اس کے باوجود وہ این ایس جی کی رکنیت حاصل نہیں کرسکے ۔ یہ حیرت انگیز نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ2008 میں امریکہ سے معاہدہ کے بعد منموہن سنگھ کی حکومت امریکہ سے این ایس جی سے استثنی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی اب اس گروپ میں شمولیت اختیار کرنے کی کوششیں غیر ضروری ہیں۔