ایم پی پی ونپرتی کی ٹی آر ایس میں شمولیت کانگریس پارٹی کو جھٹکا

ونپرتی /16 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے منڈل پریشد صدر شنکر نائیک نے پلاننگ بورڈ وائس چیرمین نرنجن ریڈی کے موجودگی میں ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ سی نرنجن ریڈی نے تلنگانہ بھون حیدرآباد میں پارٹی کھنڈوا پہناکر پارٹی میں شامل کرلیا ۔ شنکر نائیک کچھ عرصہ سے کانگریس پارٹی میں کافی مقبولیت دیکھی جارہی تھی اور ایم ایل اے چناریڈی کے قریبی تعلق رکھتے تھے ۔ لیکن وہ ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہونے سے کانگریس پارٹی کو ایک زبردست جھکا لگا ہے ۔ شنکر نائیک کچھ عرصہ سے وہ پارٹی تبدیلی کے افواہوں کو روک لگا رہے تھے اور کسی صورت میں کانگریس پارٹی کو چھوڑنے پر وہ راضی نہیں ہو رہے تھے ۔ لیکن اچانک ٹی آر ایس پارٹی میں شامل سب کو حیرت میں ڈال دیا ۔ اس پروگرام میں ٹی آر ایس پارٹی قائدین لوکناتھ ریڈی ، گٹویادو ، وی سدھیر ، پرشوتم ریڈی ، منڈل ٹی آر ایس پارٹی صدر مانکیم کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔