محبوب نگر۔ 28 فروری (ای۔میل) محبوب نگر میں پاسپورٹ آفس کے قیام کیلئے اے پی جیتندر ریڈی ایم پی و فلور لیڈر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے آج سید تقی الدین سیکریٹری جہانگیر پیراں آئی ٹی آئی محبوب نگر نے تہنیت پیش کی اور کہا کہ محبوب نگر کے علاوہ گدوال، ونپرتی، ناگر کرنول کے عوام کیلئے بھی محبوب نگر میں اپنے پاسپورٹ کیلئے سہولت ہوگی۔ سید تقی الدین نے کہا کہ نوجوانوں، حجاج کرام کے علاوہ کئی پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے محبوب نگر ہی میں بہترین سہولت کا باعث ہوگا۔ گزشتہ کئی دنوں سے پاسپورٹ آفس کیلئے کوششیں جاری تھیں۔ اے پی جیتندر ریڈی ایم پی کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے پاسپورٹس آفس کا قیام ممکن ہوسکا ہے جس سے محبوب نگر کے شہریوں میں خوشی و مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے جس کا عنقریب تہنیتی تقریب منعقد ہوگی۔ سید تقی الدین سیکریٹری آئی ٹی آئی کے ہمراہ بی جناردھن، سینئر قائد ٹی آر ایس جئے راملو سیکریٹری ڈسٹرکٹ کلب، محمد نذیر علی اور دیگر موجود تھے۔