ایم ٹیک طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد /28 ستمبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ میں ایم ٹیک کی ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس 22 سالہ بی یوجیتا نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ اس لڑکی کی شادی طئے ہوچکی تھی اور 10 اکٹوبر کو انگیجمنٹ اور 24 نومبر کو شادی کا مہورت طئے پایا تھا ۔ انجلی اپارٹمنٹ عطاپور علاقہ کے ساکن پربھاکر کی بیٹی ہے ۔ جو بتایا جاتا ہے کہ کل شام خودکشی کرلی ۔ اس وقت لڑکی اپنے مکان میں اکیلی تھی اور اس وقت مکان کے افراد خاندان شاپنگ میں مصروف تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔