ایم جے کالج میں انٹر انجینئرنگ باسکٹ بال اور فٹبال ٹورنمنٹ

حیدرآباد۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پہلا تلنگانہ اسٹیٹ انٹر انجینئرنگ باسکٹ بال (منس) اور ’A‘ سائیڈ فٹبال ٹورنمنٹ 19 فروری سے مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں کھیلا جائے گا۔ اس کالج کے فزیکل ڈائریکٹر محمد ذبیح الدین کے ایک پریس نوٹ کے مطابق سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام مفخم جاہ (ایم جے) کالج کے بنجارہ ہلز روڈ نمبر 3 پر واقع کیمپس پر 19 تا 21 فروری منعقد ہوگا جس میں عثمانیہ یونیورسٹی اور جے این ٹی یو (حیدرآباد) سے ملحق تمام انجینئرنگ کالجوں کے بی ای ؍ بی ٹیک طلبہ حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ دلچسپی رکھنے والے کالجس 12 فروری تک انٹریز روانہ کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فزیکل ڈائریکٹر سے 9966469252 پر ربط کریں۔