حیدرآباد۔/11جون، ( آئی این این ) ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر صحت و طبابت ڈاکٹر ٹی راجیا نے آج اعلان کیا کہ ایم بی بی ایس کورس میں داخلوں کیلئے 25جون سے کونسلنگ کا آغاز ہوگا۔ ڈاکٹر راجیا نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے تمام میڈیکل کالجس کی 85فیصد نشستیں مقامی طلبہ کیلئے محفوظ رہیں گی مابقی 15فیصد غیر مقامی طلبہ کو دی جائیں گی۔ سرکاری کالجوں میں فیس 10,000/- روپئے ہوگی اور یونیورسٹی فیس 3000/- روپئے رہے گی۔ زمرہ ۔I ( ایمسیٹ کوٹہ)، 50 فیصد داخلے ایمسیٹ رینکنگ کے مطابق کئے جائیں گے۔زمرہ۔A کے تحت 50فیصد نشستوں کا احاطہ کیا جائے گا جس کی فیس 60,000/- روپئے رہے گی
۔10فیصدکنوینر کوٹہ کے تحت فیس 2.5لاکھ روپئے رہے گی۔ اس طرح 25 فیصد مینجمنٹ اور 15%این آر آئی کوٹہ کیلئے فیس 5.50 لاکھ روپئے رہے گی۔ ریاست کے تمام 3اقلیتی میڈیکل کالجوں میں 60فیصد نشستیں مسلمانوں کیلئے محفوظ رہیں گی۔زمرہ ۔B1کے تحت 25فیصد اور زمرہ B2 ( این آر آئی) کے تحت مختص 15فیصد نشستوں کیلئے فیس 6لاکھ روپئے رہے گی۔ این آر آئی کوٹہ کے تحت 70فیصد نشستیں مسلمانوں کو فراہمی لازمی ہوگی۔ ڈاکٹر راجیا نے کہا کہ پی جی کورسیس کیلئے داخلوں کا عمل 10جولائی تک مکمل ہوجائے گا اور داخلہ ریگولیٹری کمیٹی فیس کے تعین کا فیصلہ کرے گی۔