ایم بی بی ایس داخلہ کیلئے کونسلنگ، اعلامیہ جاری

حیدرآباد، ورنگل ، وجئے واڑہ ، وشاکھاپٹم اور تروپتی میں 30 اگست تا 5 ستمبر کونسلنگ

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی ہیلتھ سائنسیس آندھراپردیش نے ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس کورسس برائے تعلیمی سال 2014-15 ء میں داخلوں کی کونسلنگ کیلئے آج اعلامیہ جاری کردیا، جس کے مطابق آندھراپردیش اور تلنگانہ کے پانچ مراکز پر 30 اگست تا 8 ستمبر کونسلنگ ہوگی جس میں ایمسیٹ 2014 ء میں رینک حاصل کرنے والے تمام امیدوار حصہ لے سکتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق جے این ٹی یو ایچ ، کوکٹ پلی حیدرآباد ، آن لائین کونسلنگ سنٹر کاکتیہ یونیورسٹی ورنگل ، آندھرا یونیورسٹی کیمپس وشاکھاپٹنم ، ایڈمنسٹریٹیو بلڈنگ ڈاکٹر این ٹی آر ہیلتھ سائنسیس اور قدیم ایم بی اے بلڈنگ ایس وی یونیورسٹی تروپتی میں پہلے مرحلہ کے تحت تمام امیدوار 30 اور 31 اگست کے علاوہ یکم تا 5 ستمبر کونسلنگ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ این سی سی زمرہ سی اے پی (فوجی) زمرہ ، اسپورٹس ، جسمانی طور پر معذور اور شہید ملازم پولیس کے لڑکے لڑکیاں 7 اور 8 ستمبر کو این ٹی آر یونیورسٹی وجئے واڑہ کی کونسلنگ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ایم بی بی ایس کورسس کیلئے یکمشت یونیورسٹی فیس سرکاری کالجوں کیلئے 7000 روپئے ، خانگی کالج (اے زمرہ) کیلئے 11500 روپئے اور خانگی کالج (بی زمرہ) کیلئے 20500 روپئے ہوگی۔ سالانہ تعلیمی فیس سرکاری کالج کے لئے 10,000 روپئے ، خانگی کالج (زمرہ اے) 60,000 روپئے ، خـانگی کالج (زمرہ بی) کیلئے 240,000 روپئے ہوگی۔ بی ڈی ایس کورس کے لئے سالانہ تعلیمی فیس سرکاری کالج کیلئے 9000 روپئے ، خانگی کالج (زمرہ اے) کیلئے 45,000 روپئے اور خانگی کالج (زمرہ بی) کیلئے 1,35,000 روپئے۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائیٹ http://ntruhs.ap.nic.in پر دیکھی جاسکتی ہے۔