نظام آباد:6؍ مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم ایچ او میونسپل کارپوریشن نظام آباد ڈاکٹر محمد سراج الدین کو 5؍ مئی سے 8؍ مئی تک دہلی میں کچرے کی نکاسی، سائیلڈ ویسٹ مینجمنٹ کے عنوان پر منعقدہ تربیتی پروگرام میں شرکت کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے ملک بھر کے 22 ہیلت آفیسروں کو اس خصوصی تربیت کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ 22 ہیلت آفیسروں میں ڈاکٹر سراج الدین تلنگانہ کے واحد ہیلت آفیسر ہے ۔ ڈاکٹر سراج الدین دہلی سے نمائندہ سیاست محمد جاوید علی سے فون پر بتایا کہ کچرے کی نکاسی اور حصول کردہ کچرے کی ری سائیکلنگ کے بارے میں چار روز تک تربیت دی جارہی ہے۔