حیدرآباد ۔ /2 مارچ (سیاست نیوز) ایم ایم ٹی ایس ٹرین سے اتفاقی طور پر گرنے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے بموجب 19 سالہ محمد اطہر ولد محمد منور ساکن موسیٰ رام باغ جو اولڈ اسکراپ کا کاروبار کرتا تھا اپنے رشتہ کے بھائی کے ہمراہ ایم ایم ٹی ایس ٹرین میں سفر کررہا تھا کہ وہ اتفاقی طور پر موسی ندی میں گر پڑا ۔ اس حادثہ میں اطہر برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ریلوے کاچی گوڑہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔