جمعرات , دسمبر 12 2024

ایم ایل سی ڈاکٹر بھوپت ریڈی کو وجہ نمائی نوٹس

نظام آباد :19؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)متحدہ ضلع کے مقامی ادارہ جات کے ایم ایل سی ڈاکٹر بھوپت ریڈی کے خلاف ٹی آر ایس کونسل کے وہپ سدھاکر ریڈی و دیگر اراکین کی جانب سے چیرمین کو دی گئی درخواست پر کونسل کے چیرمین نے بھوپت ریڈی کو پارٹی کے خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کی ہے ۔ واضح رہے کہ بھوپت ریڈی مقامی ادارہ جات ایم ایل سی کی حیثیت سے ٹی آرایس پارٹی کی جانب سے منتخب ہوئے تھے بعدازاں انہوں نے ٹی آرایس کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی اور نظام آباد ( رورل ) اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کیا تھا ۔جس پر ٹی آرایس کے قانون ساز کونسل کے چیف وہپ سدھاکر ریڈی نے ان کے خلاف کونسل کے چیرمین سوامی گوڑ سے شکایت کرنے پر سوامی گوڑ نے وجہ نما نوٹس جاری کی ہے ٹی آرایس پارٹی کے قائدین کی جانب سے نوٹس جاری کئے جانے کی بات کو لیکر کونسل کی رکنیت رد کردینے کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں ۔ ایم ایل سی بھوپت ریڈی اور ٹی آرایس کے درمیان سرد مہری کی جنگ جاری ہے اور رکنیت کے برخواستگی کو لیکر ٹی آرایس سخت رویہ اختیار کی ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT