سنگاریڈی /10 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگاریڈی جناب محمود علی اسیر صدر اسوسی ایشن آف تلنگانہ و سابق جنرل سکریٹری ٹی این جی اوز یونین ضلع میدک نے اپنے ایک صحافتی بیان میں اضلاع حیدرآباد رنگاریڈی اور محبوب نگر کے تمام مسلم گریجویٹ ووٹرس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا پہلا ترجیحی ووٹ ٹی وائی ایس ایس کے ایم ایل سی امیدوار جی دیوی پرساد راؤ سابق صدر ٹی این جی اوز سنٹرل یونین حیدرآباد کے حق میں استعمال کریں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شری جی دیوی پرساد راؤ ایک اقلیت دوست اور سیکولر ذہنیت کے حامل امیدوار ہیں ۔ وہ مسلمانوں کے مسائل سے اعھی طرح واقف ہیں ۔ چونکہ وہ ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلی شری کے چندر شیکھر راؤ کے قریبی رفیق بھی ہیں بڑی آسانی کے ساتھ وہ مسلمانوں کے مسائل کو وزیر اعلی کے سامنے پیش کرسکتے ہیں اور انہیں حل کروانے میں کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں ۔