حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ایم ایس ایم ای ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ جو وزارت ایم ایس ایم ای کے تحت کام کرتا ہے کو انڈین ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (ITPO) کے زیر اہتمام کوالالم پور ( ملیشیا ) میں 3 تا 7 جون سے منعقد شدنی 13 ویں گلوبل انڈین فیسٹیول 2015 میں شرکت کے خواہاں رجسٹرڈ مائیکرو ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزس سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ اس فیسٹیول کے ڈسپلے پراڈکٹس میں ہینڈی کرافٹس ، جیولری ، سجاوٹی اشیاء ، لیدر گوڈس ، کھلونے ، کچن ویر ، خوبصورتی کی مصنوعات ، آیورویدک مصنوعات ، آفیس اسٹیشنری ، پارچہ جات ، ہوم ڈیکور ، بیڈ شیٹس ، خواتین کے گارمنٹس ، فوٹو پرنٹس ، سونئیرس ، سیاحت وغیرہ شامل ہیں ۔ پراڈکٹس کی کوالیٹی ترجیحاً بین الاقوامی معیارات کی ہو یا یونٹس ISO 9000/14000 سرٹیفیکشن کے حامل ہوں ۔ منتخب ایم ایس ایم ای یونٹس اعظم ترین 1.25 لاکھ روپئے تک اسپیس رینٹ اور ایرفیر میں سبسیڈی کے لیے اہل ہیں ۔ آئی ٹی پی او ، نئی دہلی کی اطلاع کے بموجب مذکورہ بالا فیر کے لیے شرکت کے چارجس 19,500 فی مربع میٹر برائے ایک جانبی اوپن بیولٹ اب بوتھ ہوں گے ۔ اقل ترین بوتھ کا سائز بک کیے جانے کے لیے 9 مربع میٹر درکار ہے ۔ مطلوبہ جگہ کے مطابق درکار ڈی ڈیز اجرائی کی تاریخ سے 3 ماہ کے لیے کار آمد ہوں ۔ اس طرح ڈی ڈی اجرائی کی تاریخ 26 مارچ کے بعد کی ہونی چاہئے ۔۔