ایم آر ایف کے شوروم میں سرقہ

میدک 21 میدک (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن کے آٹو نگر حیدرآباد شاہراہ پر واقع ایم آر ایف ٹائرس کے شوروم میں 20 مئی کی شب سرقہ کی واردات پیش آئی۔ نامعلوم سارقوں نے شاپ میں موجود 5 لاکھ روپئے مالیت کے ٹائروں کا سرقہ کرلیا۔ مالک شوروم مسٹر ریڈی کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مصروف تحقیقات ہے۔ کلوز ٹیم کی بھی تحقیقات کے سلسلہ میں خدمات لی گئیں۔ ڈی ایس پی میدک مسٹر ایس گودرو نے ٹائر شوروم کا معائنہ کیا۔ سرکل انسپکٹر میدک مسٹر وجئے کمار مصروف تحقیقات ہیں۔
خاتون کی نعش دستیاب
میدک 21 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے روبرو سدی پیٹ شاہراہ پر پولیس میدک کو ایک 36 سالہ خاتون کی نعش دستیاب ہوئی۔ جس کی وی چندرا کلا ساکن ممبو جی پلی میدک ٹاؤن کی حیثیت سے شناخت کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق خاتون کسی نامعلوم گاڑی کی زد میں آگئی۔ پولیس میدک ٹاؤن نے ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے مصروف تحقیقات ہے۔
رکن اسمبلی نے وجئے اماں کے قافلہ کو روک دیا
سرپور ٹاؤن 21 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وائی ایس آر کانگریس کی اعزازی صدر محترمہ وجئے اماں کے دورہ پراناہیتا پراجکٹ کوٹالہ منڈل کے موقع پر کاغذ نگر اور سرپور ٹاؤن کے درمیانی علاقہ پیدابنڈا کے حدود میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ محترمہ وجئے اماں کے قافلہ کو روکنے کی غرض سے سرپور ٹاؤن رکن اسمبلی کاویٹی ایمار نے اچانک پیدابنڈا کے علاقہ کاغذ نگر اور سرپور ٹاؤن آر اینڈ بی سڑک پر کڑی دھوپ میں لیٹ گئے۔ محترمہ وجئے اماں کے قافلہ کو سرپور ٹاؤن رکن اسمبلی نے روک دیا اور یہ قافلہ جنگل میں رُک جانے پر کاغذ نگر سرکل انسپکٹر پولیس پروتی دھر راؤ نے سرپور ٹاؤن رکن اسمبلی کو سڑک سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن رکن اسمبلی نے کڑی دھوپ میں سڑک پر ہی لیٹے رہنے پر وائی ایس آر کارکنوں اور پولیس نے زبردستی رکن اسمبلی کو سڑک سے ہٹانے میں کامیاب ہوگئے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی شدید زخمی ہوگئے۔ کاویٹی اور پولیس کے درمیان لفظی نوک جھونک اور تکرار ہوئی اور زبردستی پولیس نے رکن اسمبلی کو ہٹاتے ہوئے ٹریفک بحال کردی۔