ایمس کے فارنسک شعبہ کے سربراہ سنندا پشکر کی

نئی دہلی3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایمس کے فارنسک شعبہ کے سربراہ نے اپنے اِس متنازعہ دعوے پر اٹل رہنے کا دعویٰ کیاکہ اُن پر دباؤ ڈالا گیا تھا تاکہ ششی تھرور کی بیوی سنندا پشکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ردوبدل کریں۔ ایک دن قبل اِس باوقار دواخانہ نے اِس دعوے کی تردید کی تھی۔ تاہم ڈاکٹر سدھیر گپتا نے کہاکہ وہ اپنے موقف پر اٹل ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ آپ کو کیسے معلوم ہوسکتا ہے کہ مجھ پر دباؤ نہیں ڈالا گیا تھا۔ وہ کون تھے، اِس کے بارے میں وضاحت طلب کرنے پر اُنھوں نے کہاکہ اگر وہ نامور کا انکشاف نہ کرسکیں تو اِس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اُن پر دباؤ نہیں ڈالا گیا تھا۔ اُنھوں نے کہاکہ پریس کانفرنس منعقد کرنے کی ایسی کیا عجلت تھی۔ اُنھوں نے سوال کیا گیا کہ ایمس نے اُن کے عائد کردہ الزامات کی تردید کردی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ نہ صرف سنندا پشکر کا پوسٹ مارٹم بلکہ قتل کے کئی مقدمات میں پوسٹ مارٹم کی رپورٹیں اُن کی جانب سے قطعیت دی جاتی ہیں اور وہ اُصول کے طور پر دواخانوں کے استعمال کے طریقہ کے بارے میں قانونی اور اخلاقی معیاروں کے مطابق کام کرتے ہیں۔ اُنھوں نے زندگی بھر کسی بھی دباؤ کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے۔ اُنھوں نے کہاکہ اِن کی تمام رپورٹیں بالکل مسلمہ تھیں۔