حیدرآباد 24 ڈسمبر (سیاست نیوز) ایل بی نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں معمر خاتون کا قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 63 سالہ انومولا جئے شری جو ریٹائرڈ گورنمنٹ ملازم ستیہ موہن کی بیوی تھی، کل اپنے مکان واقع ایل بی نگر سے سرینواس نامی ڈرائیور کی ٹیکسی کیاب میں ترکاری خریدنے کی غرض سے روانہ ہوئی تھی۔ کافی دیر کے بعد بھی مکان واپس نہ لوٹنے اور فون پر رابطہ نہ ہونے پر ستیہ موہن نے کیاب ڈرائیور سرینواس سے اُسکی بیوی کے بارے میں دریافت کیا جس پر اُس نے بتایا کہ ترکاری خریدنے کے بعد جئے شری بذریعہ آٹو اپنے مکان واپس لوٹ گئی۔ اِسی دوران رات 10:30بجے پولیس ایل بی نگر کو انومولا جئے شری کی نعش این ٹی آر نگر علاقہ کی مندر کے قریب دستیاب ہوئی۔ پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہونچ کر خاتون کی نعش کا پنچنامہ کیا جس میں یہ نامعلوم ہوا کہ خاتون کے گلے میں موجود 10 تولے طلائی زیورات لوٹ کراُسکا گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا۔ پولیس ایل بی نگر نے اِس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔