حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ ایل بی نگر میں پاگل کتوں نے دہشت مچادی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پاگل کتوں کے ایک قافلہ نے راستہ چلنے والے شہریوں کو اپنی دہشت کا نشانہ بنایا اور اچانک حملہ کردیا ۔ پاگل کتوں کے اس حملہ میں کم از کم 8 افراد زخمی ہوگئے ۔ جن میں ایک پانچ سالہ کمسن بچی بھی شامل ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس لڑکی کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دیگر افراد بھی کتوں کے ان حملوں میں شدید زخمی ہوگئے ۔ ایل بی نگر کے علاقہ میں کتوں سے دہشت پائی جاتی ہے جبکہ ان حالات پر قابو پانے والی بلدیہ کے عہدیدار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔