ایل بی نگر میں حادثہ‘ ایک ہلاک

حیدرآباد 31 اگست ( سیاست نیوز) ایل بی نگر کے آوٹر رنگ روڈ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں ہوٹل ملازم ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ پی مہیش ساکن ایل بی نگر کل رات اپنے دوست راجو کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ آوٹر رنگ روڈ ایل بی نگر کے قریب تیز رفتار ایک اور موٹر سائیکل نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں مہیش برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ جبکہ اس کا دوست زخمی ہوگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور متوفی کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave a Comment