ایل بجرنگ پرساد اینڈ کمپنی جویلرس شہرکا بااعتماد قدیم ترین شوروم

قدیم ترین روایات اورجدین ترین فیشن پرمشتمل زیورات کے امتزاج کی جب بات آتی ہے تو ایل بجرنگ پرساداینڈ کمپنی جویلرس کا نام سرفہرست ہوتاہے ،جسے تقریباً 100سال قبل حضورنظام کے دورمیںہی قائم کیا گیا تھا۔کالی کمان روڈ گلزارحوض پرقائم اس جویلری شاپ کے مالک مسٹر رُوپ کرن اور مسٹر راجندر پرساد نے بتایا کہ دھوکہ دہی سے پاک معیاری خدمات اورواجبی دام کی وجہہ سے پچھلے سو سال سے گاہکو ں کا اعتماد اوربھروسہ قائم ہے اوراسی اعتماد اوربھروسے کی وجہہ سے انکے مزید چار جویلری شاپس قائم ہوچکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ انکے شوروم میںسونے کے تمام زیورات 80%KDM پرمشتمل ہوتاہے۔ اورنو ویسٹیج کی بنیا دپرکا م کیا جاتاہے جبکہ کسی اسکیم کے نام پرصارفین کو دھوکہ نہیں دیا جاتا۔انہوںنے کہا عام طور پرلوگ خوشی کے موقع پرزیورات کی خریدی کرتے ہیں،لیکن جب بیچتے ہیںتو کسی مصیبت کے وقت ہی بیچتے ہیں،اسلئے ان کے یہاںواپسی پرمکمل پیسے کی طمانیت دیجاتی ہے۔دستیاب زیورات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کنگن ،چوڑیاں ، ہار ، ہارسیٹ ،ٹیکے،جھومر،کندن کے سیٹ،ست لڑا ،کرن پھول ،ٹیکہ ،گلوبند،فنس کے کڑے ،پونچی جیسے زیوارات ہمہ وقت دستیاب ہیں۔ اوریہ تمام زیورات گاہکوں کی مرضی موافق آرڈ رپربھی ڈیزائن کرکے انہیں فراہم کیا جاتاہے۔انہوںنے کہا کہ انکا شوروم پٹھانی زیورکی قدیم دکان کی حیثیت سے مشہورہے۔مزید تفصیلات شوروم کے فون نمبر س 040-24525617,66903060پرمسٹر دیپک سے معلوم کیے جاسکتے ہیں ۔