ایل ای ڈی ٹی ویز کے سرقہ میں ملوث دو نوجوان گرفتار

حیدرآباد 28 جولائی (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے کئی ایل ای ڈی ٹی وی کے سرقہ میں ملوث دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے تین لاکھ روپئے مالیتی مسروقہ مال ضبط کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ محمد ظہیر، 18 سالہ محمد فاضل اور 26 سالہ محمد شعیب ایل ای ڈی ٹی ویز کے گودام سے 25 ایل ای ڈی ٹی ویز کا سرقہ کیا تھا۔ ٹاسک فورس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر ظہیر اور فاضل کو حراست میں لے کر تفتیش کی جس میں اُنھوں نے سرقہ میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ مذکورہ گرفتار نوجوانوں نے تحقیقاتی عہدیداروں کو بتایا کہ وہ حیدر گوڑہ علاقہ میں واقع کے ساکن اپنے دوست شکیل سے ملاقات کے لئے اکثر جایا کرتے تھے جہاں پر انھوں نے ایل ای ڈی ٹی وی کا گودام دیکھ کر اسے نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا۔ سابق میں ظہیر کو آصف نگر پولیس نے  موٹر سیکل کے سرقہ میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا۔