ایل ایم ڈی کو سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے رقمی منظوری

رکن پارلیمنٹ ونود کمار اور رکن اسمبلی گنگولا کملاکر کی مساعی

کریم نگر ۔ 12 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر کے مضافات میں موجود لوئر مانیر ڈیم جوکہ کریم نگر کے عوام کی ہی نہیں بلکہ سدی پیٹ ورنگل کے عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی کا مرکز ہے اب اس کے آس پاس کے تمام علاقوں کو سیاحتی مرکز میں بدل دیئے جانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ کے سی آر نے پہلی مرتبہ چیف منسٹر بن جانے کے بعد کریم نگر آمد کے موقع پر کریم نگر کو لندن ڈلاس نیویارک کی طرح ترقی دیئے جانے ، میسور کے برنداون گارڈن کی طرح ایل ایم ڈی کی ترقی کا اعلان کیا تھا ۔ اس تیقن کے تحت سیاحوں کو ترغیب دیئے جانے کے لئے حکومت کی جانب سے کروڑ روپئے کی منظوری دیئے جانے کا اعلان ہوتا آرہا ہے اس سلسلے میں مانیر ریور فرنٹ تعمیر کیلئے حکومت نے 551 کروڑ کی منظوری دی جانے پر ان کاموں کیلئے ڈی پی آر تیار کرلیا گیا ہے ۔ دوسری جانب مانیر ڈیم کی نچلی جانب ندی پر 183 کروڑ کے خرچ سے سسپنشن برج کے تعمیری کاموں کی شروعات ہوچکی ہے ۔ ایم پی ونود کمار ، ایم ایل اے گنگولاکملاکر کی کوششوں کی وجہ سے لوئر مانیر ڈیم کے درمیان موجود 4 ایکڑ میسماٹیلے پر کے سی آر آئی لینڈ پر بین الاقوامی طرز تعمیر کے مطابق 30 کروڑ کے خرچ سے کاموں کی انجام دہی کی منظوری دی جاکر پہلی قسط کیلئے 5 کروڑ کی اجرائی عمل میں آچکی ہے ۔ رکن اسمبلی گنگولا کملاکر ایل ایم ڈی کو دلکش تفریحی مرکز کے طورپر ترقی کیلئے جاپان سے عصری ٹکنالوجی سے تیار کردہ دو عد جٹ اسکائی بوٹ ڈیجیٹل بوٹس اور اسپیڈ بوٹس منگوائے ہیں۔ روز بروز ترقی کی جانب لے جاتے ہوئے کریم نگر کو اسمارٹ سٹی میں بدلنے کیلئے میونسپل پارکس کی بھی ہر طرح سے ترقی دی جارہی ہے تاکہ تفریح کیلئے پورے خاندان کے ساتھ آکر وقت گذارسکے ۔ تقریباً 35 سال قبل تعمیر کردہ لوئر مانیر ڈیم پر تیار کردہ سڑک خراب ہوچکی ہے ۔ روشنی بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے باندھ پر غیرسماجی عناصر کی سرگرمیوں کے لئے بھی سازگار موقع فراہم ہورہا ہے ۔ اب ایم ایل اے نے باندھ کی سڑک کی ازسرنو تعمیر اور روشنی کا انتظام کروانے کی طرف توجہ دی ہے اور ڈیم کا نظارہ کرنے کے لئے باندھ پر آرامدہ کرسیوں اور پھولوں کے کنڈوں کو رکھا جارہا ہے اور پولیس کی نگرانی اور چیک پوسٹ کے قیام کے علاوہ سی سی کیمرے لگائے گئے ہیں۔