ایلگندل قلعہ کو عظیم سیاحتی مرکز بنایا جائے گا

یوم سیاحت پروگرام سے رکن پارلیمنٹ بی ونود کمار کا خطاب
کریم نگر 28 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایلگندل قلعہ کو ملک میں ایک عظیم سیاحتی مرکز کی حیثیت سے ترقی دینے کیلئے سعی کرنے کا کریم نگر رکن پارلیمنٹ بوئن پلی ونود کمار نے ارادہ ظاہر کیا ۔ ہفتہ کو بین الاقوامی یوم سیاحت کے موقع پر ایلگندل قلع میں منعقدہ پروگرام میں انہوں نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور کہا کہ ایک وقت ایسا تھا کہ زراعت کی وجہ سے لوگ روزگار حاصل کرتے تھے اس کے بعد یہ صنعتی شعبے کی طرف مائل ہوئے ۔ موجودہ طور پر دنیا میں سیاحتی مراکز کو ترقی دے کر روزگار کے ساتھ آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ سیاحت کو موجودہ دور میں بہترین مواقع حاصل ہیں ۔ ضلع میں ایلگندل ضلع کو ایک عظیم رسارٹ اسپاٹ کی حیثیت سے ترقی دی جائے گی ۔ مرکز کے فنڈس سے ایلگندل میں دو برجس تعمیر کر کے سڑک کی تعمیر کی جائے گی ضلع میں ویملواڑہ ،کونڈ گٹو ،کالیشورم کو سیاحتی مراکز کی حیثیت سے تعمیر کئے جائیں گے ۔ کریم نگر رکن اسمبلی گنگولا کملاکر نے کہا ایل ایم ڈی تا ایلگندل تک بوٹ کشتی کی سہولت فراہم کریں ۔ قلعہ کے اطراف باونڈی وال کی تعمیر کر کے ایک تاریخی مرکز کی حیثیت سے قائم کریں ۔ ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے کہا کہ ایلگندل میں ترقیاتی کام زیر تعمیر ہیں جلد ہی مکمل کئے جائیں گے ۔ ایلگندل کو سیاحتی مرکز میں خود روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔ 2015 پشکرالو کے موقع پر زیادہ افراد سیاح آسکے اس قسم سے سہولیات فراہم کئے جائیں گے ۔اس پروگرام میں مجلس بلدیہ میر رویندر سنگھ ،سابقہ ایم ایل سی نادادا سولکشمن راو ،ٹی آر ایس ضلع صدر ایدا شنکر ریڈی ، ٹوریزم آفیسر وینکٹیشور راو ، ارکیالوجی اے ڈی ملیکارجن راو ، سرپنچ و دیگر نے شرکت کی ۔