حیدرآباد ۔ 7 جون (پریس نوٹ)
Bajaj Allianz
جنرل انشورنس نے ہفتہ 7 جون کو ڈھائی کیلو میٹر طویل ہیلت رن کا اہتمام کیا تاکہ زندگی میں صحت کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔ اس صحت دوڑ کے ذریعہ تمام عمر کے افراد کو صحت مند زندگی کے لئے باقاعدہ دوڑ، چہل قدمی کے لئے ہمت افزائی کی گئی اور صحت مند طرز زندگی کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ان کا مقصد تھا۔ بجاج الائنس جنرل انشورنس نے ایک منفرد ہیلت انشورنس پلان ۔ ہیلت کیر سپریم کا بھی آغاز کیا، جس میں او پی ڈی اخراجات، دانتوں کا علاج وغیرہ شامل ہیں۔ سی آر موہن، ریاستی صدر بجاج الائنز جنرل انشورنس نے کہا کہ صحت مند طرز زندگی کے لئے دوڑ، چہل قدمی ضروری ہے اور ہم اپنے ملازمین اور ایجنٹس کے درمیان اس کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ’’ہیلت کیر سپریم‘‘ صحت مند طرز زندگی کے لئے بہتر پیام ثابت ہوگا۔ حیدرآباد کے علاوہ پونے، دہلی، بنگلور، چینائی اور کولکتہ میں اہتمام کیا گیا۔ ہیلت رن بجاج الائنز کے ملازمین ارکان اخاندان، ایجنٹس کے لئے ہے۔ کمپنی کو 300 سے زائد رجسٹریشن وصول ہوچکے ہیں۔