ایف ایم ریڈیو پر اردو نشریات اور کارکردگی بہتر بنانے کیلئے نمائندگی

نظام آباد۔/31اگسٹ،(فیکس ) ایف ایم ریڈیو اسٹیشن نظام آباد میں اردو پروگرام شروع کرنے اور مستقل ڈائرکٹر و اسسٹنٹ ڈائرکٹر کی موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے رکن پارلیمان نظام آباد شریمتی کے کویتا کو ایک تفصیلی میمورنڈم جناب نوید اقبال قائد ٹی آر ایس،ایم اے وحید رومانی میڈیا اسٹار شیخ علی صابری، رفیق شاہی ایڈیٹر للکار، محمد یسین صابری، عبدالرحیم، عزیز عباسی، محمد اکرم، محمد امتیاز، شہاب الدین پر مشتمل وفد نے رکن پارلیمان کو میمورنڈم حوالہ کیا اور کہا کہ سپٹمبر 1994 میں ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کا افتتاح عمل میں آیا اور24سال بعد بھی کوئی اردو پروگرام شروع نہیں کیا گیا جو تلگو پروگرام پیش کئے جاتے ہیں۔ رکن پارلیمان شریمتی کویتا کے علم میں یہ بات بھی لائی گئی کہ ایک مرتبہ آپ اس ریڈیو اسٹیشن کا دورہ کریں اور وہاں کام کرنے والوں کی معلومات حاصل کریں۔رکن پارلیمان نے وفد کو تیقن دیا کہ اس مسئلہ کی یکسوئی کیلئے ممکنہ کوشش کی جائے گی۔