کراچی۔14اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی نے ایشین گیمس کے لئے ہاکی ٹیم کااعلان کردیا ہے۔18 رکنی دستے کی قیادت ایک مرتبہ پھر فل بیک محمد عمران کو دی گئی جبکہ شفقت رسول کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔سلیکشن کمیٹی نے اسلامآبادکے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں ٹرائلز کے بعد ٹیم کا اعلان کیا۔ سلیکشن کمیٹی کے چیئر مین اصلاح الدین اور دیگر سلیکٹرز نے چیف کوچ شہناز شیخ کی مشاورت سے حتمی ٹیم کا انتخاب کیا۔ فارورڈ شکیل عباسی کو ٹیم انتظامیہ کی سفارش پر ٹیم کا حصہ بنا یا گیا۔ دیگر کھلاڑیوں میں عمران بٹ، امجد علی( گول کیپرز) محمد عمران، محمد عرفان، عامر شہزاد( فل بیکس) عماد شکیل بٹ، محمد توثیق، فرید احمد، راشد محمود، محمد رضوان جونیئر، سید کاشف علی( ہاف بیکس)، محمد وقاص شریف، عمر بھٹہ، شفقت رسول، حسیم خان، محمد دلبر، شکیل عباسی، محمدراشد( فارورڈز) شامل ہیں، شہناز شیخ چیف کوچ، سمیر حسین، کوچ کے علاوہ دیگر کوچز بھی ٹیم کے ساتھ ہونگے۔